4 مارچ، 2017، 12:19 PM

ایرانی عوام انقلاب اسلامی کے اقدار کے تحفظ کے لئے استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں

ایرانی عوام انقلاب اسلامی کے اقدار کے تحفظ کے لئے استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام انقلاب اسلامی کے اقدار کے تحفظ اور شہداء کے خون کی پاسداری کے سلسلے میں استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام انقلاب اسلامی کے اقدار کے تحفظ اور شہداء کے خون کی پاسداری کے سلسلے میں استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میجر جنرل سلامی نے شہید محمد سعیدی کی تشییع جنازہ کے ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و سلامتی اور ترقی و پیشرفت  شہداء کے پاک خون کی مرہون منت ہے ایرانی قوم نے آٹھ سال دفاع مقدس میں انقلاب اسلامی اور ملک کا بھر پور دفاع کیا اور آج ایرانی قوم انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کی جانب استقامت اور پائداری کے ساتھ گامزن ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہداء کے جنازوں کی تشییع میں عوام کی بھر پور شرکت اس بات کا مظہر ہے کہ عوام  شہداء کے خون اور اسلامی انقلابی اقدار کے تحفظ کے سلسلے میں استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

News ID 1870849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha